بلاول کی اتنی عمرنہیں جتناہماراسیاست میں تجربہ ہوچکا‘ احسن اقبال

 اسلام آباد:سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول کی اتنی عمر نہیں جتنا ہمارا سیاست میں تجربہ ہو چکا ،چیئرمین پیپلزپارٹی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں جن سے ان کی جماعت کو نقصان ہو،عمران خان عدلیہ سے کس قسم کا تعاون چاہ رہے ہیں؟،ہمارے خلاف کیسز کی براہ راست کوریج کی جائے، قوم کو پتہ چلے وزیراعظم کے پاس الف لیلیٰ کی کہانیوں کے سوا کچھ نہیں،حکومتی کہانیوں نے معیشت تباہ کردی ، یہ تین سال بعد بھی وزیرخزانہ تلاش کر رہے ہیں، شخصی سحر سے نکلیں اور آنکھیں کھولیں۔