سٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس چیلنج کریں گے‘ بلاول

جیکب آباد:پیپلز پارٹی نے اسٹیٹ بینک آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے اداروں کو دوسروں کے حوالے کر رہی ہے۔ اگر مرکزی بینک آئی ایم ایف کے کہنے پر کام کرتا ہے تو ، یہ قومی خودمختاری پر حملہ ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت معاشی بحران کی اصل وجہ ہے۔ "PTIMF" معاہدے کی وجہ سے تاریخی بے روزگاری ہے۔ پچھلے تین سالوں میں ، دو وزیر خزانہ بدلے ہیں ، لیکن پالیسی ایک جیسی ہے۔