موٹروے پربارات کی کار ٹرک سے ٹکراگئی‘دولہاجاں بحق

نوری آباد: بارات کی کار ایم نائن موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں دولہا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ، یہ افسوسناک واقعہ نوری آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب دولہا کی کار حیدرآباد سے کراچی جارہی تھی کہ ٹرک سے ٹکرا گئی ، جس میں دولہا جنید قاضی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ، تین باراتی دانش ، دانیال اور ماجد اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں لیاقت یونیورسٹی جامشورو منتقل کردیا گیا تھا۔