ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو پھر نشانہ بنانے کی دھمکی دےدی

تہران،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)خارگ جزیرے کے قریب ایرانی آئل ٹینکر زپر حملہ،امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کردی۔

اپنے بیان میںسینٹ کام نے کہاخارگ جزیرہ کے قریب ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا،امریکی فوج جوابی حملوں سے بچنے میں کامیاب رہی ،کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا،آئل ٹینکر ڈاونی کو جزیرہ خارگ کے قریب ناکارہ ،آئل ٹینکر سٹارک ون ،خلیج عمان میں نوکسن نامی آئل ٹینکر کو تباہ کردیا ،تینوں آئل ٹینکرز پاسداران انقلاب کے خفیہ مالیاتی نیٹ ورک کا حصہ تھے،امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا تو بڑی قیمت چکانا ہوگی، ضرورت پڑنے پر ایران کا محدود آئل فلیٹ تباہ کردیں گے۔

سینٹ کام کے مطابق 2 امریکی جنگی بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ی گئی، ایرانی حملوں کو ناکام بنا دیا،ایرانی آئل ٹینکرز پر بیلسٹک میزائل حملوں کے جواب میں کارروائی کی گئی۔

دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز پہلے جتنی اہم نہیں رہی،بہت سے متبادل بنا رہے ہیں،شام سے پائپ لائن اور سڑک کے رستے بنے تو ہرمز کی اہمیت کم ہو جائے گی،بہت سے لوگ اسے جنگ کہتے ہیں میں فوجی تنازع کہتاہوں، ایران جنگ بڑی چیز نہیں ،چھوٹے آلووں جیسی ہے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاامریکہ جلد ایران کے پک ایکس ماونٹین اور کوہ کلنگ گزلا کو نشانہ بنا سکتا ہے،ویتنام ،افغانستان کی جنگوں میں امریکہ کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، ایران جنگ کے دوران 18 فوجی جان سے گئے۔

ادھر ایران جنگ کے دوران امریکی فوج کے اسلحہ ذخائر پر حساس معلومات لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کےلئے امریکی حکام نے تقریباً 50 فوجی افسروں،سویلین اہلکاروں کے پولی گراف ٹیسٹ کیے ۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے کہاامریکی خودسے پوچھیں آپ کی زندگیوں، ٹیکسوں سے کسی اورکی جنگ کیوں لڑی جائے؟ آپ کے بیٹوں، بیٹیوں کو لڑنے، جان دینے کے بدلے قرض معافی کی پیشکش کیوں کی جائے؟ امریکی ایسی جنگ کیوں لڑیں جسے اسرائیل جاری رکھنا اور مزید وسعت دینا چاہتا ہے؟۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کسی کو اجازت نہ دیں وہ آپ کو ایسی جنگ میں گھسیٹے جو آپ کا انتخاب نہیں، کسی کو اجازت نہ دیں وہ آپ کو توپ کا چارہ بھی بنائے، جنگ کا مالی بوجھ بھی آپ پرڈالے، کسی کو اجازت نہ دیں وہ آپ کے بچوں کواپنی غیرقانونی من پسند جنگ کےلئے استعمال کرے، کسی کو اجازت نہ دیں وہ آپ کے بچوں کو کرائے کا جنگجو بنا دے۔

پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے خطے میں مشترکہ سکیورٹی کی چینی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہاخطے کے ممالک اپنے مستقبل کی باگ ڈور خود سنبھالیں،حقیقی استحکام اسی وقت آسکتا ہے جب نیا سکیورٹی ڈھانچہ بنایا جائے۔

نائب صدر رضا عارف نے کہا امریکہ کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ، دشمن اقتصادی محاذ پر بھی شکست سے دوچار ہوگا،مخالفین ریاست پر عوام کے اعتماد کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، عوامی اعتماد ،سماجی ہم آہنگی کا تحفظ ناگزیر ہے۔