پنجاب میں مہنگائی کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے:عظمیٰ بخاری

لاہور(وقائع نگار) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب میں پھلوں،سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں پر فی الحال کوئی خاص فرق نہیں پڑا، وزیراعلیٰ مریم نواز براہ راست پرائس کنٹرول کے معاملات کی خود نگرانی کر رہی ہیں،پیرا کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں،اشیا ئے خورونوش کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے،کسی کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائےگی،وزیر اطلاعات نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کی واضح ہدایات ہیں ریلیف پیکیج کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں،مریم نواز عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہیں، پنجاب میں مہنگائی کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔