بھارت میانمار سرحد پر بارڈر فینسنگ ٹیم پر حملہ، متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل
نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت میانمار سرحد پر بارڈر فینسنگ ٹیم پر حملہ، متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔
حملہ چانگلانگ ضلع کے علاقے میں پانگساو پاس کے قریب بارڈر پلر 172 کے مقام پر پیش آیا،اطلاعات کے مطابق میانمار بارڈر پر حفاظتی باڑ لگانے والی ٹیم گھات لگا کر کیے گئے حملے کی زد میں آئی۔
4بھارتی فوجی ہلاک، متعدد زخمی ہوئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد کےلئے منتقل کر دیا گیا ، مقامی ذرائع کے مطابق ناگا علیحدگی پسند گروپNSCN-KYAنے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، گروپ ماضی میں بھی بھارتی سکیورٹی فورسز کو متعدد بار نشانہ بنا چکا ،بھارتی فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

















