ایشیائی ترقیاتی بینک کا جنگ متاثرہ ممالک کیلئے جامع مالی امدادی پیکیج


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے مشرق وسطیٰ میںجنگ سے متاثرہ ترقی پذیر رکن ممالک کو جامع مالی امدادی پیکیج فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

اے ڈی بی کے صدر مساتو کاندا نے کہا بینک فوری، لچکدار و موثر مالی معاونت فراہم کرےگا تاکہ متاثرہ ممالک کو درپیش ہنگامی دباو کا مقابلہ کرنے ،طویل المدتی معاشی استحکام یقینی بنانے میں مدد مل سکے ،اقدام ایشیا ،بحرالکاہل خطے میں غیریقینی عالمی حالات کے دوران اے ڈی بی کے موثر کردار کا تسلسل ہے۔

اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی عالمی منڈی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، سپلائی کے خطرات صرف توانائی تک محدود نہیں بلکہ پیٹروکیمیکلز ، کھاد جیسے اہم صنعتی اجزا تک پھیل چکے،زراعت و خوراک کی پیداوار پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،پروگرام کے تحت محدود مدت کےلئے خصوصی بنیادوں پر تیل درآمدات کی مالی معاونت بحال کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔