واشنگٹن،دوحہ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)وائٹ ہاوس نے امریکی صدر ٹرمپ ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر میں ٹیلی فون بات چیت کی تصدیق کر دی۔
کیرولین لیوٹ نے کہا حساس سفارتی بات چیت ہے، بدلتے حالات میں میٹنگز پر قیاس آرائی کو ضابطہ اعلان تک حتمی نہیں سمجھنا چاہیے۔
دوسری جانب قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا قطر ایران ،امریکہ مذاکرات کا حصہ نہیں ، متحارب فریق جتنی جلدی بات چیت کریں اتنا اچھا ہوگا،ایران جنگ کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنا چاہیے، جنگ کے خاتمے کےلئے تمام سفارتی چینلز کی حمایت کرتے ہیں، ثالثی کےلئے قطر کی کوئی براہ راست کوشش نہیں ، ایران کا مکمل خاتمہ کوئی آپشن نہیں، ایک دوسرے کے ہمسائیہ ممالک ہیں اور رہیں گے۔
ماجد الانصاری نے کہا تنازعات کے خاتمے کےلئے سفارتکاری ہی راستہ ہونا چاہیے، قطر اپنی و خطے کے دیگر ملکوں کی انرجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، ایران جنگ کے باعث خلیجی خطے کا سکیورٹی نظام متاثر ،ازسر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے، دفاتر میں دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ سکیورٹی جائزوں کی بنیاد پرکیا گیا اب معمول کی زندگی کی طرف واپس جانا ضروری ہے،کسی بھی اہم تنصیبات پر ممکنہ حملے کی صورت میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہےں۔
ٹرمپ ،سید عاصم منیر میں ٹیلی فون بات چیت کی تصدیق

















