ساڑھے 16 کلو منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 ملزم گرفتار

لاہور (مشرق نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 5 کارروائیاں کرتے ہوئے 16.28 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، اسلام آباد اور لاہور میں کی گئیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران 15 کلو گرام چرس، 750 گرام آئس برآمد کرلی گئی جبکہ مزید کارروائی میں 530 گرام وزنی 92 آئس بھرے کیپسولز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔