واسا عزیز بھٹی زون، ڈسپوزل سمیت واٹر سپلائی، سیوریج لائن کی تنصیب تکمیل کے قریب

لاہور (اپنے نمائندے سے/تصاویر: واحد شہزاد) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر ڈائریکٹر واسا عزیز بھٹی زون کا 4بلین سے زائد کے فنڈز سے 125کیوسک کے ڈسپوزل سمیت 70کلو میٹر واٹر سپلائی اور 60کلو میٹر سیوریج لائن کی تنصیب 4ماہ میں 98فیصد تکمیل ،شہریوں کو فراہمی اور نکاسی آب کی حکومتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنادیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے لاہوریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی خاطر 137ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے تھے جس میں نکاسی اور فراہمی آب سمیت روڈز اور سٹریٹس کی بحالی پر خرچ کئے جارہے ہیں۔ واسا لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایل ڈی پی کے تحت دو فیز میں کام کیا گیا جس میں فیز ون کو مکمل کرلیا گیا ہے، اسکے ساتھ ہی فیز ٹو بھی 80فیصد سے زائد مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر عزیز بھٹی زون شرجیل حسین کی سربراہی میں 4ماہ کے کم عرصہ میں 4.5بلین کی لاگت سے زون میں مختلف مقامات جس میں یو سی 159سٹریٹ نمبر 11اسی طرح یوسی 188برتن والا بازاریو سی 186گلی نمبر 6مصطفی آباد یو سی 148گلی نمبر 1نظام آباد یوسی 141گلی نمبر 4نوید پارک میں ٹف ٹائل سمیت واٹر اور سیوریج سسٹم کی تنصیب کی گئی جبکہ مکمل طور پر 70کلو میٹر واٹر سپلائی اور 60کلو میٹر لائن کی تنصیب کو صرف 4میں کے تھوڑا عرصہ میں مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ 125کیوسک کا تاجپورہ میں ڈسپوزل نصب کیا گیا ہے جو کہ واسا عزیز بھٹی زون کے ڈائریکٹر اور ایکسین سمیت دیگر افسران و ملازمین کی 24گھنٹے کام کرنے کا نتیجہ ہے جس سے علاقہ مکینوں کو بنیادی سہولیات کی حکومتی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ڈائریکٹر عزیز بھٹی زون شرجیل حسین کا کہنا ہے کہ سی ایم پنجاب کے ویژن پر ایم ڈی واسا لاہور کی قیادت میں ترقیاتی کام کوالٹی کو برقرار رکھتے ہوئے بروقت مکمل کرلئے گئے ہیں۔ عزیز بھٹی زون میں سیوریج اور واٹر سپلائی سمیت گلیوں کی بحالی تقریبا 98فیصد مکمل کر لی گئی ہے۔ باقی واسا لاہور ایم ڈی کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق جن زونز میں کام جاری ہے ان پر دن رات کام جاری ہے۔