عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مزید کوششیں کرنا ہوں گی،مریم نواز
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے مزید کوششیں کرنا ہوں گی،مسلم ممالک کو اتحاد کی علامت بننا چاہیے۔
عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہااسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کےساتھ ناروا ،امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ، فلسطینی ،کشمیر ی ظلم و جبر کا شکار ہو رہے ہیں،اسلام پر امن دین ،بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دی، اسلامو فوبیا کی روک تھام کےلئے اقدار کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے،مسلم ممالک کو آپس کی نااتفاقی ختم کر کے اتحاد کی علامت بننا چاہیے، اسلامی اقدار پر عمل اور انفرادی طرز عمل اسلامو فوبیا کو مات دینے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے،عالمی دن پر بردباری، برداشت ، تحمل کاعہد کرنا ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا،انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے دیئے جائیں گے،3 ماہ بعد انٹرن شپ سرٹیفکیٹ بھی ملے گا، کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کےلئے 50 فیصد نشستیں مختص ہیں،پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجرا ممکن ،جدید ترین مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا ۔
پروگرام کےلئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود،نوجوان epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29 مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں،مریم نوازنے کہا ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے، ہر نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے۔


















