نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیل کےلئے سب سے بڑی آفت ہے،اردوان
انقرہ:(مشرق نیوز)ترکیہ کے صدر نے ”نیتن یاہو کو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیل کےلئے سب سے بڑی آفت“ قراردےدیا۔
اردوان نے کہاموجودہ صورتحال کے باعث اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں،خود اسرائیلی شہری بھی کہہ رہے نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت بن چکے،صورتحال مزید خراب ہونے سے پہلے خطے میں کشیدگی کو کم کرنا ترجیح ہے۔
ترکیہ کے صدر نے کہاجنگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ترکیہ خطے میں امن کے لیے سرگرم اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ تنازع مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

















