چینی کا نمائندہ خصوصی پاک افغان مفاہمت کیلئے سرگرم
بیجنگ،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)چین کا خصوصی نمائندہ پاکستان ،افغانستان کے درمیان رابطوں اور مفاہمت کےلئے سرگرم ،بیجنگ نے تصدیق کر دی۔
چینی وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ،دوران گفتگو پاکستان ،افغانستان کی حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کیلئے جلد مذاکرات کی طرف واپس جانا فوری ضروری ہے،کشیدگی کم کرنے کےلئے امریکہ ، اسرائیل کو ایران میں فوجی کارروائیاں روکنا ہوں گی،خلیجی ممالک پر حملوں کی حمایت نہیں کرتے، شہری تنصیبات ،بےگناہ شہریوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

















