اڑان پاکستان میں خواتین کی شمولیت قومی ترقی کی بنیادی شرط ہے،احسن اقبال


نارووال: ( بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ملکی ترقی کا کوئی بھی قومی ہدف خواتین کی فعال شرکت کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

خواتین کے عالمی دن پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہامحنت، صلاحیت اور عزم کےساتھ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنےوالی پاکستان کی تمام بیٹیوں، ماں اور بہنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میرا پختہ یقین پاکستان کا مستقبل اسی وقت مکمل روشن ہو گا جب خواتین کو تعلیم، صحت، معاشی مواقع اور قیادت میں برابر کا مقام حاصل ہو۔

وفاقی وزیر نے کہااڑان پاکستان میں خواتین کی شمولیت میرے نزدیک محض سماجی ضرورت نہیں بلکہ قومی ترقی کی بنیادی شرط ہے، کوئی بھی قومی ہدف خواتین کی فعال شرکت کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا،خواتین آگے بڑھتی ہیں تو پاکستان آگے بڑھتا ہے۔