ایرانی مجلس خبرگان نے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر چن لیا
تہران:(مشرق نیوز)ایرانی مجلس خبرگان نے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر منتخب کرلیا۔
الجزیرہ کے مطابق باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کے سیکرٹریٹ کی جانب سے کیا جائیگا،علم الہدی کے مطابق کسی بھی رکن کو آئین کے تحت اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کا حق نہیں۔
رکن مجلس خبرگان میر باقر نے کہااکثریتی اراکین مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر منتخب کرنے پر متفق ہیں، اراکین کا اتفاق رائے عوام کی مرضی اور شہید سپریم لیڈر کے طرز عمل کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے،کچھ رکاوٹیں ابھی حل کرنا ضروری ہےں۔
ذرائع کے مطابق کچھ اراکین کی مختلف آرا ہیں لیکن اختلاف رائے مخلصانہ ہے، کوئی سیاسی مقاصد نہیں، سپریم لیڈر کے باضابطہ اعلان میں تاخیر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہے۔

















