ماہرین امراض چشم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)ماہرین امراض چشم کی اڈیالہ جیل آمد، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کیا۔

جیل کے ذرائع کے مطابق پمز اور الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مشترکہ ٹیم اڈیالہ پہنچی ،الشفا آئی ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ریٹینا سپیشلسٹ ڈاکٹر ندیم قریشی ، ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف، ڈاکٹر اوصل بھی شامل تھے،ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا فالو اپ چیک کے بعد واپس چلی گئی۔