جارحیت کا منہ توڑ جواب،افغانستان کو بھاری جانی نقصان، متعدد چوکیاں،کواڈ کاپٹر تباہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرحد پار سے جارحیت کا منہ توڑ جواب،افغانستان کو بھاری جانی نقصان،پاکستان نے متعدد افغان چوکیاں ،کواڈ کاپٹر تباہ کردئیے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان نے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد کے متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی ،سکیورٹی فورسز نے فوری و موثر جواب دیا،افغانستان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا، دشمن کی متعدد چوکیوں ،عسکری سازوسامان کو تباہ کر دیا گیا۔

حکومت نے ایک بار پھر واضح کردیا پاکستان اپنی علاقائی سالمیت ،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ کردئیے ،خوارج بھاگ نکلے،چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا،ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال میں بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے افغان چوکیاں تباہ کر دیں،سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کےخلاف سخت و فوری جواب دینے کےلئے مکمل تیار ہیں۔