توشہ خانہ ٹو کیس میںعمران،بشریٰ کی اپیلوں پر اعتراضات دور
اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران،بشریٰ کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا کےخلاف اپیلوں پر اعتراضات دور کر دیئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے درخواستوں پر سماعت کی، بیرسٹر سلمان صفدر اور سلمان اکرم راجہ سمیت وکلاءاور بانی کی تینوں بہنیں بھی پیش ہوئیں،عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی اپیلوں کو نمبر لگا کر مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کی اپیلوں پر اعتراضات دور کرنے کا وقت بڑھانے کی متفرق درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

















