مودی کا دورہ اسرائیل، غزہ میں مسجد شہید، فلسطینی آبادی پر حملے


تل ابیب،مقبوضہ بیت المقدس:(مشرق نیوز)مودی کا دورہ اسرائیل،غزہ میںمسجد شہید،فلسطینی آبادی پر حملے، دل دہلا دینے والی ویڈیومنظرعام پر آگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں یہودی آباد کاروں نے مسجد ابو بکر صدیق کوشہید کردیا،ویڈیوز میں مسجد کے داخلی دروازے کو جھلسادیکھا جا سکتا ہے جبکہ دیوار پر عبرانی زبان میں انتقام اورپرائس ٹیگ جیسے اشتعال انگیز نعرے تحریر ہیں۔

دوسری جانب شرپسند گروہ نے فلسطینی آبادی پر حملہ کرکے متعد گھروں ،گاڑیوں کو آگ لگا دی، جلتے گھروں میں بچے بھی موجود تھے،گاﺅں میں 4مقامات کو نشانہ بنایا گیا،سکیورٹی کیمروں کی فوٹیج میں درجن سے زائد نقاب پوش افراد کو گاڑیوں کو آگ لگاتے ، لاٹھیاں اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت اوقاف نے حملوں کو نسل پرستانہ اسرائیلی اشتعال انگیزی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا واقعات مسلم و مسیحی مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی عکاسی کرتے ہیں۔

دریں اثنا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 2 روزہ سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچے ،ائیرپورٹ پر استقبال بن یامین نیتن یاہو اور اہلیہ نے کیا،نریندر مودی اہم ملاقاتیں،اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔