کوہاٹ، جنوبی وزیرستان (بیورو رپورٹ) کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ کے مقام پر دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی،ڈی پی او شہباز الٰہی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود، ایس آئی انار گل،3 اہلکار شہید ہوئے، شہداءمیں 2 شہری بھی شامل ہیں جبکہ 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو بھی آگ لگا دی اور فرار ہوگئے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی اور جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداءکے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،محسن نقوی نے کہا ڈی ایس پی اسد محمود اور دونوں اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا، شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور دونوں اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا، شہداءکی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دکھ کی گھڑی میں شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداءکے خاندانوں کےساتھ کھڑے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے ڈی ایس پی او اہلکاروں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے کہا شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،علاوہ ازیں،خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری سکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل برمل میں دھماکے سے گورنمنٹ مڈل سکول شریف خان کوٹ کے دو کمرے، باتھ رومز، مین گیٹ اور ایک طرف چار دیواری مکمل تباہ ہوگئی جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا، بارودی مواد کے دھماکے میں جانی نقصان نہ ہوا،دریں اثناءجنوبی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہو گیا،واقعہ وانا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے کانسٹیبل عطاءکو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، شہید کانسٹیبل عطاءکا تعلق وزیر قبیلے سے تھا۔
کوہاٹ: پولیس موبائل پر حملہ، اہلکاروں سمیت 7 شہید

















