سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی، ہسپتال منتقل
راولپنڈی :(بیوروروپورٹ) سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ گھر میں گر کر زخمی ،ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قمر جاوید باجوہ واش روم میں گرے، جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں ،سر پر زخم آیا ،آئی سی یو میں زیر علاج ہیں،ڈاکٹرز کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔



















