امریکہ،ایران مذاکرات میں پاکستان کو شرکت کی دعوت،دفتر خارجہ نے تصدیق کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان کو ترکیہ میں شیڈول امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت،دفتر خارجہ نے تصدیق کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے طاہر اندرابی نے کہا دعوت نامہ مل گیا،پاکستان استنبول میں ہونےوالے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرےگا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے، مقصد خطے میں بڑھتی کشیدگی کم اور بات چیت کے ذریعے تنازع کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے،بات چیت کے ذریعے ایران ،امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کریںگے ۔

ادھر ذرائع کے مطابق مذاکرات بیک ڈور ڈپلومیسی سے ممکن ، پاکستان ،ترکیہ نے سفارتی کاوشوں کے ذریعے ایران کو امریکہ سے بات چیت کےلئے راضی کیا،استنبول مذاکرات میں ایرانی ایٹمی پروگرام و دیگر معاملات پر بات ہوگی۔