لاہور (کرائم رپورٹر) بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونیوالی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی،رپورٹ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے جبکہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی، 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی، سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات تھے، دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئیں،دوسری جانب ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیے جس کے بعد رپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔
سانحہ بھاٹی گیٹ ، ماں بیٹی کی موت سر، گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے سے ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ
















