لاہور(مرزا ندیم بیگ )لاہور میں غلط ای چالانوں کی شکایات، گاڑیوں کے ماڈل اور رنگ کی تصدیق کا نظام سوالیہ نشان بن گیا،شہریوں کو دوسری گاڑیوں کے چالان موصول ہونے کا الزام، گزشتہ چھ ماہ کی شکایات اور منسوخ چالانوں کا ریکارڈ طلب، سیف سٹی حکام سے مو¿قف لینے کی کوشش،لاہور میں ای چالاننگ کے خودکار نظام کے تحت شہریوں کو غلط چالان جاری ہونے کی شکایات سامنے آنے پر گاڑیوں کے نمبر، ماڈل اور رنگ کی تصدیق کے نظام کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ان کی گاڑیوں کے بجائے مختلف ماڈل یا رنگ کی گاڑیوں کی تصاویر پر چالان جاری کر دیے جاتے ہیں، جس کے باعث انہیں جرمانوں کے خلاف شکایات درج کرانے اور چالان منسوخ کروانے کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ذرائع کے مطابق ای چالاننگ نظام میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی شناخت کیلئے جدید کیمروں اور خودکار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم گاڑی کے نمبر کے ساتھ ماڈل اور رنگ کی مکمل تصدیق نہ ہونے کی صورت میں غلط چالان جاری ہونے کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باوجود ایسی غلطیوں کی روک تھام کیلئے موثر تصدیقی نظام کیوں موجود نہیں اور غلط چالان جاری ہونے پر شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کس حد تک مو¿ثر ہیں،ذرائع کے مطابق ای چالاننگ نظام میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی شناخت کیلئے جدید کیمروں اور خودکار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، تاہم گاڑی کے نمبر کے ساتھ ماڈل اور رنگ کی مکمل تصدیق نہ ہونے کی صورت میں غلط چالان جاری ہونے کے خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باوجود ایسی غلطیوں کی روک تھام کیلئے موثر تصدیقی نظام کیوں موجود نہیں اور غلط چالان جاری ہونے پر شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کس حد تک مو¿ثر ہیں۔شہریوں کی جانب سے غلط ای چالانوں کے خلاف شکایات کے ازالے کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی آن لائن ریویو سہولت بھی موجود ہے، جس کے ذریعے چالان کی تفصیلات اور متعلقہ ثبوت فراہم کرکے نظرثانی کی درخواست دی جا سکتی ہے، تاہم گزشتہ چھ ماہ کے دوران لاہور میں غلط چالانوں کی کتنی شکایات موصول ہوئیں، کتنے چالان تصدیق کے بعد منسوخ کئے گئے اور کتنی درخواستیں تاحال زیرالتوا ہیں، غلط چالانوں کے معاملے پر شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ای چالان جاری کرنے سے قبل گاڑی کے نمبر، ماڈل اور رنگ کی تصدیق کا نظام مزید موثر بنایا جائے تاکہ کسی شہری کو دوسری گاڑی کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب متعلقہ حکام سے غلط چالانوں کی شکایات، منسوخیوں کے اعدادوشمار، تصدیقی نظام کی خامیوں اور مستقبل میں غلطیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق موقف طلب کیا گیا مگر بات نہ ہو سکی اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو ادارہ اسے من وعن شائع کرے گا۔
ای چالان، گاڑیوں کے رنگ، ماڈل کی تصدیق سوالیہ نشان
















