کیسا امن بورڈ ہے ،وزیراعظم قاتل سے مشاورت کرینگے؟،فضل الرحمن
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے کیسا امن بورڈ ،فساد کی جڑ نیتن یاہو بھی شامل ،وزیراعظم قاتل سے مشاورت کرینگے؟، یورپ و فرانس سمیت بہت سے ممالک نے شامل ہونے سے انکار کردیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہااچکزئی کواپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباد دیتا ہوں،حکمرانوںنے سنجیدگی دکھائی تو اپوزیشن ،حکومت ملکر پاکستان کو مشاورت سے بہتر مستقبل دے سکتے ہیں،ٹرمپ کے امن بورڈ پر بات کرنا بہت ضروری ہے، برطانیہ کی سرپرستی میں اسرائیلی ریاست قائم،لیگ آف نیشنزکی رپورٹ کو نظراندازکردیا گیا،لاشوں کے مرتکب نتین یاہو بورڈ میں شامل ،ٹرمپ خود ہی سربراہ بنا بیٹھا ہے،ملکی پالیسیاں عالمی دباو کے تحت بنتی ہیں،کیا حکمران قائد اعظم کی اسرائیل پالیسی کی سوچ بھی رکھتے ہیں؟ ۔
امیر جے یوآئی نے کہا بانی پاکستان کے نام پر روٹیاں ٹکڑے کھانے والے کیا قائد اعظم کی اسرائیل پالیسی کے نزدیک سے بھی گزرتے ہیں، قاتلوں کے ہاتھوں امن کی امید اپنے آپ کوبیوقوف بنانے کے مترادف ہے،ایوان اگرچہ عوام کا منتخب کردہ نہیں پھر بھی ایوان ہے تو سہی، بتایا جائے ایوان تو دور کی بات کیا کابینہ کو بھی اعتماد لیا گیا،بھٹو اقوام متحدہ جارہے تھے توایوان کا بھرپور اعتماد لیکر گئے، فلسطین جیسے ایمانی مسئلے پر قوم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔
فضل الرحمن نے کہا پاکستان کو حماس کو غیرمسلح کرنے کی کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے، امریکہ عراق افغانستان لیبیا امن کے نام پر آیا اور کھنڈرات بنادیا اب فلسطین کو کھنڈر بنا چکا ، اضلاع کے اضلاع مسلح گروہوں کے پاس ہیں، فورسز پوسٹیں خالی کرکے مسلح گروہوں کے حوالے کررہی ہیں، ٹانک ،بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان سمیت کئی علاقوں میں ٹھیکیداروں سے بھتہ لیا جاتا،میرے علاقے میں طالبان کاقبضہ ہے،سرکاری افسر ،سرمایہ کار بھتہ دیکر اپنی زندگیاں محفوظ بنا رہے ہیں،8فروری کو بطور یوم سیاہ منایا جائے گا۔



















