راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں 3 نئے وکالت ناموں پر دستخط کر دئیے۔
وکالت نامے انسداد دہشتگری عدالت کی جانب سے جیل حکام کو بھجوائے گئے ،تینوں وکالت ناموں پر صرف مقدمہ نمبر 708 کےلئے قابل استعمال تحریر درج ہے، بشریٰ اور بانی کے مزید وکالت نامے دستخط کےلئے عدالت میں جمع کر ا دیئے گئے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کاایکس اکاونٹ بند کرنے کےلئے جیل حکام، پی ٹی اے و دیگر فریقین کے جوابات موصول ہونے کے بعد مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی،دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے کہابانی پی ٹی آئی سے مشاورت کےلئے ملاقات نہیں کر سکا۔
عدالت نے کہا ملاقات ہو جائے تو 24 فروری کو حتمی دلائل سنے جائیں گے،ہائیکورٹ نے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست پر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آفس سے تحریری جواب طلب کرلیا، سرکاری وکیل نے کہا ملاقاتوں کے کیسز لارجر بنچ دیکھ رہا ہے جب تک ملاقات نہیں ہوگی، کیس آگے نہیں بڑھ سکے گا،جسٹس ارباب طاہر نے کہا اگر ملاقات کرائی گئی تو کیس آگے بڑھ سکے گا،مناسب احکامات جاری کریں گے۔
علاوہ ازیں پی ٹی اے نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاونٹ بند کرنے کے کیس میں جواب داخل کرایا تاہم عدالت نے جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا آپ دیکھ لیں رٹ پٹیشن اور جواب کیا ہے۔
عمران خان کاایکس اکاﺅنٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کاجواب غیر تسلی بخش



















