امریکہ میں تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب خاتون گورنر غزالہ ہاشمی کا قرآن پاک پر حلف
واشنگٹن: (بیورورپورٹ)امریکہ میں نئی تاریخ رقم، پہلی مسلم نائب خاتون گورنر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف لے لیا۔
ریاست کی تاریخ میں پہلی بار گورنر کا عہدہ بھی خاتون رہنما ایبی گیل نے سنبھال لیا، ورجینیا کی تاریخ میں پہلا موقع تھا اٹارنی جنرل کا عہدہ سیاہ فام جے جونز نے سنبھالا، سابق رکن کانگریس ایبی گیل سپین برجر گورنر بنیں اور لیفٹی نینٹ گورنر کے عہدے پر غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر حلف لیا،غزالہ ہاشمی ریاست کی بھی پہلی نائب گورنر خاتون ہیں، حلف برداری کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا اہتمام کیا گیا ،امام شریف نے دعا کرائی۔

















