بلوچستان کابینہ کا تاریخ ساز فیصلہ، گمشدہ افراد کامسئلہ مستقل بنیادوں پر حل
کوئٹہ :(بیورورپورٹ) بلوچستان کابینہ کا تاریخ ساز فیصلہ ،گمشدہ افراد کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 22 ویں اجلاس میںبلوچستان سینٹر آف ایکسی لینس آن کاونٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریزم رولز 2025 کی منظوری دےدی گئی۔
سرفراز بگٹی نے کہا مختلف لوگوں نے مسنگ پرسنز کے ایشو پر صرف سیاست چمکائی، ریاست کو مورد الزام ٹہرایا، ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی،مستقل بنیادوں پر پروپیگنڈا دفن کر دیا، مشتبہ افراد سے تفتیشی مراکز میں مجاز پولیس افسر کی نگرانی میں تفتیش ہوگی جبکہ مشتبہ افراد کے فیملی ممبرز کو ملاقات کی اجازت ہوگی، سرکاری سطح پر مقدمات کی پیروی مضبوط بنیادوں پر ہوگی، دہشت گردی کے مقامات میں مدعیان اور گواہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائےگا، اہم قوانین اور رولز کی منظوری بلوچستان کابینہ کی بہت بڑی کامیابی جبکہ گڈ گورننس موثر قوانین کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کےلئے ہم سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع کرنے جا رہے ہیں، جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف ایف ا?ئی آر اور سخت قانونی کارروائی ہوگی،آغاز ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد سے ہوگا۔
اجلاس میں صوبائی کابینہ نے بلوچستان پریوینشن ڈیٹینشن اینڈ ریڈیکلائیزیشن رولز 2025 کی منظوری بھی دی گئی،وزیراعلیٰ سرفرا بگٹی نے بلوچستان کابینہ کا محکمہ خزانہ میں آن لائن ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ پر بھرتیوں پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ میرٹ کے فروغ کیلئے تمام محکموں میں بھرتیوں کا عمل مرحلہ وار ڈیجیٹائزڈ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، صوبائی کابینہ نے محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملازمین کو دیگر محکموں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ صوبائی کابینہ نے نئے ڈویژن اور اضلاع کی تشکیل پر بھی غور کیا،صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں 2نئے ڈویژن پشین اور کوہ سلیمان کے قیام کی منظوری دےدی ، زیارت انتظامی طور پر لورالائی کا حصہ ہوگا۔



















