فلمی ڈائیلاگ مارنے ، ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی:عظمیٰ بخاری
لاہور (وقائع نگار) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتی،اڈیالہ کا رہائشی فرسٹریشن کا شکار ،انتشار کی سیاست کی وجہ سے اپنے بھی ساتھ چھوڑ گئے، الیکٹرک بسیں سردی کے موسم میں عوام کیلئے نعمت ثابت ہو رہی ، پنجاب کے شہری سستی اور لگژری سفری سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، پنجاب کا عام آدمی وزیراعلیٰ مریم نواز کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے پر دعائیں دے رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہر منصوبہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہے جبکہ ماضی قریب میں پنجاب کے عوام کو بزدار اور گوگی جیسے لوگوں نے جھانسہ دیا، پنجاب میں دوبارہ عوام کی نمائندہ حکومت آنے سے ترقی اور خوشحالی بھی واپس آ گئی ہے، عظمیٰ بخاری نے کہا اب پنجاب کے ہر ضلع میں یکساں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کا منشور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے، جو لوگ سٹریٹ موومنٹ چلانے آئے تھے، آج وہ تحفظ کرسی موومنٹ کی فکر میں مبتلا ہیں۔


















