کراچی (بیورو رپورٹ) شہر قائد میں گل پلازہ شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر 36 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا، عمارت کے 2 حصے منہدم ،ملبہ ہٹانے کا کام جاری ، تہہ خانے تک رسائی ہو گئی، اموات25سے متجاوز ، 70سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، گل پلازہ سے 23 لاشیں مل چکی ،70 افراد اب تک لاپتہ ہیں، عمارت مکمل گرنے کے خدشے پر فائر فائٹنگ آپریشن روک دیا گیا، ادھر سندھ حکومت نے جاں بحق افراد کے ورثاءکو ایک ایک کروڑ روپے ادا کرنے کا اعلان کر دیا ، شہریوں کی جانب سے پیاروں کی انتظامیہ کو دی جانے والی اطلاعات کے مطابق گل پلازہ سانحہ میں تاحال 73لوگ لاپتہ ہیں، کولنگ کا عمل جاری ہے،کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ابتدائی تحقیقات میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، انتظامیہ نے ہمیں رپورٹ دی،کسی کی غفلت پائی گئی تو مقدمے کا اندراج بھی ہوگا، ریسکیو آپریشن احتیاط کےساتھ کیا جارہا ہے،اختتام کا ٹائم فریم نہیں دیاجاسکتا،چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے کہا گل پلازہ میں مرکزی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ،کولنگ کا عمل جاری ہے، محدود پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے، عمارت مکمل گرنے کے خدشے پر فائر فائٹنگ آپریشن روک دیا گیا، صرف ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے،چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عابد نے کہا لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث فوری شناخت ممکن نہیں،ریسیکیو حکام نے سانحے میں جاں بحق اور زخمی افراد کی فہرست جاری کر دی، جاں بحق ہونے والوں میں کاشف ولد یونس عمر40سال، فراز ولد ابرارعمر55 سال، محمد عامر ولد نامعلوم عمر30 سال، فرقان ولد شوکت علی عمر25 سال سمیت 5 دیگر افراد شامل ہیں جن کی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔زخمی اور متاثرہ افراد میں حسیب ولد وسیم عمر25 سال، وسیم ولد سلیم عمر20 سال، دانیال ولد سراج عمر20 سال، صادق ولد نامعلوم عمر35 سال، حمزہ ولد محمد علی عمر22 سال، رحیم ولد گل محمد عمر25 سال، فہد ولد محمد ایوب عمر20 سال، جواد ولد جاویدعمر18 سال، ایان ولد نامعلوم عمر25 سال، عبداللہ ولد ظہیرعمر20 سال، عثمان ولد اصغر علی عمر20 سال، فہد ولد حنیف عمر47 سال، زین ولد عبداللہ عمر23 سال، نادر ولد نامعلوم عمر50 سال، دیگر شامل ہیں،ڈی آئی جی ساو¿تھ اسد رضا نے کہا گل پلازہ سے 11 لاشیں مکمل ملی ہیں جبکہ 3 لاشوں کے اعضا ملے ہیں، ملبے تلے سے رات گئے ایک شخص کی لاش کو چھیپا حکام نے نکال لیا جس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی ہے،گل پلازہ کے فائر فائٹنگ اور ریسکیو آپریشن میں پاک بحریہ، سندھ رینجرز، کے ایم سی، ریسکیو سندھ سمیت رضا کار بھی شامل رہے جنہوں نے انسانی زندگیاں بچانے کےلئے اپنی زندگیاں داو¿ پر لگا دیں،سانحہ گل پلازہ کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کےلئے ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ نے30افسران پر مشتمل 6 ٹیمیں بنا دیگئی ہیں، ہر ٹیم میں سربراہ کے علاوہ 2اسسٹنٹ کمشنرز اور 2مختیارکار ہوں گے، ٹیم امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرے گی،ہیلپ ڈیسک پر آنےوالے 39 افراد کی لسٹ تیار کی گئی ہے، لاپتہ 31 افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی آئی،دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزراءشرجیل میمن، ناصر حسین ، سعید غنی، میئر اور دیگرشریک ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاسانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثا میں امداد کی فراہمی آج سے شروع ہوجائےگی، گل پلازہ میں آگ لگنے پر شدید دکھ ہے، جانی نقصان کا مطلب ہے کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں، تمام متاثرین چلتے ہوئے کاروبار سے بے روزگار ہوگئے، میں چاہتا ہوں تمام متاثرین کی بحالی کےلئے اقدامات کروں، صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا بار بار فون آ رہا ہے، پیپلز پارٹی قیادت چاہتی ہے گل پلازہ کے تاجروں کو فوری بحال کیا جائے، پلازہ کے تمام متاثرین کو بحال کریں گے،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا 70 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں جن خاندانوں کے پیارے واپس نہیں آئے، ان کا دکھ ہم سب کا دکھ ہے، واقعے کے فوری بعد نیوی، کے پی ٹی، ڈی آئی جی ساﺅتھ اور فائر بریگیڈ سمیت تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا تاکہ مشترکہ کوششوں سے ریسکیو اور فائر فائٹنگ کا عمل تیز کیا جا سکے، کوئی نہیں چاہتا آگ لگے یا کسی کا کاروبار تباہ ہو تاہم اصل توجہ اس وقت انسانی جانوں کو بچانے پر ہے بعد ازاں آگ لگنے کے اسباب کا تعین کیا جائے گا،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کہا گل پلازہ کے مالک نے نقشے کے برخلاف 1200 دکانیں تعمیر کیں ،نقشے کے مطابق 1021 دکانوں کی تعمیر کی اجازت تھی، 179 دکانیں منظور شدہ نقشے سے زائد تعمیر ہوئیں، 1998 میں گل پلازہ کی عمارت میں اضافی منزل تعمیر کی گئیں، پارکنگ ایریا میں دکانیں بنیں اور چھت کو پارکنگ میں بدلا گیا،گل پلازہ میں بیسمنٹ سمیت 3 منزلوں کی اجازت تھی، 2003 میں گل پلازہ کی اضافی منزل کو ریگولائز کیا گیا تھا، نقشے کے مطابق 1021 دکانوں کی تعمیر کی اجازت تھی،179 دکانیں منظور شدہ نقشے سے زائد تعمیر ہوئیں، راہداری اور باہر نکلنے کی جگہوں پر دکانیں بنائی گئیں،کراچی چیمبر آف کامرس نے سانحہ گل پلازہ پر منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا،صدر کراچی چیمبر ریحان حنیف نے کہا ہے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کیا عمارت میں فائر سیفٹی اقدامات، ایگزیٹس، کیا فائربریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کی مطلوبہ استطاعت تھی؟ کیا فائرمینز کے پاس مطلوبہ کٹس وسہولیات موجود تھیں؟ جیسے سوالات کے جوابات کمیشن تیار کرسکے گا،ریحان حنیف نے کہا پلازہ کے متاثرین کی بحالی کےلئے فوری طور پر فنڈ قائم کیا جائے،فنڈ کے قیام سے گل پلازہ متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوسکے گا،تاجر رہنما عتیق میر نے کہا ایک اندازہ ہے فی دکان میں25 سے 30 لاکھ کا سامان تھا اور مجموعی طور پر 3 ارب سے زائد کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ،دوسری جانب سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ پر سندھ حکومت کی نااہلی پر احتجاج کیا، نعرے لگائے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آو¿ٹ کیا،سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا،سانحہ گل پلازہ کے شہداءکےلئے سندھ اسمبلی میں خصوصی دعا کی گئی، دعا کے بعد ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایوان میں کھڑے ہوگئے،ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا وہ سانحہ گل پلازہ پر بات کرنا چاہتے ہیں ، سعید غنی نے کہا آپ بات کرلینا ہم منع کب کررہے ہیں،ڈپٹی سپیکر نے کہا سنجیدگی کا مظاہرہ کریں،بعدازاں ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے سانحہ گل پلازہ پر احتجاج کیا، انصاف دو انصاف دو، ظالموں جواب دو خون کا حساب دو کے نعرے لگائے، ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی اجلاس سے واک آو¿ٹ کردیا۔
سانحہ کراچی، اموات25سے متجاوز70سے زائد لاپتہ


















