ڈی آئی خان،کوہاٹ،میرانشاہ،بنوں،کوئٹہ:(مشرق نیوز)ڈی آئی خان میں آپریشن،خارجی ہلاک ،2 زخمی ہوگئے۔
پولیس،سی ٹی ڈی نے اطلاع ملنے پرمشترکہ آپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس جوان زخمی ہوگیا،ہلاک دہشتگرد کھتی چیک پوسٹ سمیت پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا،بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، دستی بم اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا۔
دریں اثنا کوہاٹ میں فائرنگ ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) شہید ہو گئے،مصدق کوعلاقہ نصرت خیل میں نشانہ بنایا گیا،شہید کا تعلق خادی زئی سے ہے۔
ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے خوشحالی میں پل کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، پولیس کے مطابق پل کی تباہی کے باعث کئی دیہات کا میر علی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
دریں اثنا بنوں میں دہشتگردوں نے نجی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے تمام کنسٹرکشن مشینری جلا دی،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تفتیش شروع کر دی ۔
مزید برآں حب کے علاقے ساکران آفتاب چوک کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم حملہ کیا ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
ڈی آئی خان میں آپریشن،خارجی جہنم واصل،2زخمی،پولیس جوان زخمی



















