کوہاٹ ،مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق


کوہاٹ:(مشرق نیوز)کوہاٹ میں غیر قانونی طور پرسونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے6 گھنٹے آپریشن کے بعد لاشیں نکالیں،ایک شخص کو بچا لیا گیا،ریسکیو کارروائی کے دوران مشینری کا بھی استعمال کرنا پڑا،مرنے والوں میںطلعت، عابد، دانیال، صابر، فراز اور فیضان شامل ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کردی۔