ٹرمپ نے دوران میٹنگ وزیر خارجہ کا دیاگیانوٹ بلند آواز میں پڑھ دیا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ٹرمپ نے دوران میٹنگ وزیر خارجہ کا دیاگیا نوٹ بلند آواز میں پڑھ دیا۔

ٹرمپ و دیگر حکام تیل کی بڑی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کر رہے تھے،بات چیت کے دوران ساتھ بیٹھے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چھوٹے سے کاغذ پر کچھ لکھ کر دیا،امریکی صدر نے نوٹ فوراً ہی بلند آواز میں پڑھ دیا،امریکی وزیر خارجہ صدر کا منہ تکتے رہ گئے، ٹرمپ نے کہا مارکو نے مجھے ابھی نوٹ دیا ہے اور پھر اونچی آواز میں پڑھنا شروع کر دیا۔

نوٹ میں لکھا تھاشیوران (آئل کمپنی) پر پاس واپس جائیں وہ کسی بات پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں،روبیو کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ٹھیک ہے میں شیوران کے پاس واپس جا رہا ہوں، صدر نے ہنستے ہوئے کہا شکریہ، مارکو،دلچسپ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔