عرفان حیات باجوہ لاہور بار کے صدر، ملک فہد سیکرٹری منتخب

لاہور:(کورٹ رپورٹر)عرفان حیات باجوہ لاہور بار کے صدر، ملک فہد سیکرٹری منتخب،نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

حامد خان گروپ کے عرفان حیات باجوہ نے 3559ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی،عاصمہ جہانگیر گروپ سے ادیب اسلم بھنڈر 3154ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،نائب صدر کی نشست پر میاں طاہر منیر ،ہمایوں ظہیر بھٹی ،کینٹ سیٹ پر زاہد محمود گل، ماڈل ٹاون سیٹ پر آصف کنول خاں نے میدان مار لیا۔

سیکرٹری کی نشست پر ملک فہد نثار 4210 ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر ثمینہ بسرا 4251،فنانس سیکرٹری کی نشست پر زوہیب خان 4973 ووٹ لےکر کامیاب ٹھہرے،سیکرٹری لائبریری کی سیٹ نعمان گورایہ نے 1865 ووٹ لےکر جیت لی۔

جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے ایوان عدل میں جشن منایا ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

نو منتخب صدر عرفان حیات باجوہ نے کہا اعتماد کرنے پر سب کاشکریہ ادا کرتا ہوں،الیکشن مہم کے دوران وکلا سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔