ادویات کا نہ ملنا ناقابل فہم ،نااہل اور کام چوروں کو گھر جانا ہوگا،مریم نواز

لاہور: (وقائع نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری ہسپتالوں کےلئے نئی میڈیسن فہرست بنانے کا حکم دے دیا۔

مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس کی پیشرفت کا جائزہ ،سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹر، نرس کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی پر اتفاق ،سکیورٹی گارڈ، وارڈ بوائے،نرسوں، فارمیسی سٹاف کو باڈی کیم لگانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا، وزیراعلیٰ نے ہر سرکاری ہسپتال میں روزانہ 9 بجے تک مکمل سٹیم کلینگ کرنے کی ہدایت کردی، اجلاس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید طبی آلات سے لیس کرنے کےلئے چینی ساختہ طبی آلات کی اجازت نامے پر بھی غور کیا گیا۔

مریم نواز نے ہسپتالوں میں موجودسکیورٹی کمپنیوں ،گارڈ کےخلاف عوامی شکایات کا سخت لیا اورمیڈیسن کی فراہمی کیلئے فول پروف طریقہ کاراپنانے کا حکم دےدیا،پنجاب میں ایم ایس پول قائم کرنے اور صرف پرفارمنس پر تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ ،کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز کو ہاسپٹل سروے کی ذمہ داری سوپنے پر اتفاق کیا گیا،مریم نواز نے ہیلتھ میں عوامی فلاحی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لینے کےلئے ڈیٹا اینالیسز سنٹر قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا 80ارب میڈیسن کےلئے دے رہے ہیں ،ادویات کا نہ ملنا ناقابل فہم ہے اب عوام کے پیسے اور وقت ضائع نہیں ہوں گے،نااہل اور کام چوروں کو گھر جانا ہوگا۔