پاک امریکہ تعلقات مضبوط ترین سطح پر، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)پاک امریکہ تعلقات تاریخ کی مضبوط ترین سطح پر ،اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے۔
امریکی سفارت خانے کے منسٹر کاونسلر برائے پبلک ڈپلومیسی اینڈی ہیلس نے کہا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان مضبوط، خوشگوار اور باہمی احترام پر مبنی روابط دونوں ممالک کے تعلقات کی مستحکم بنیاد کی عکاسی کرتے ہیں،امریکی حکومت کے ایگزم بینک کے اشتراک سے پاکستان کے اہم معدنی منصوبے ریکوڈک میں کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا گیا ،مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں امریکی نجی کمپنیوں کی دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے جو پاک امریکہ اقتصادی تعاون میں اضافے کی علامت ہے۔
سفارتکار کے مطابق سرمایہ کاری کے حتمی فیصلے نجی امریکی کمپنیاں خود کرتی ہیں تاہم امریکی سفارتخانے میں ریکوڈک منصوبے پر غیر معمولی دلچسپی پائی جاتی ،تعلیم پاک امریکہ تعلقات کا بنیادی ستون ہے، پاکستانی نوجوانوں کو یو ایس ای ایف پی ،ایجوکیشن یو ایس اے کے مفت تعلیمی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔



















