اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا سوشل میڈیا پر مقبولیت فریب ، پی ٹی آئی سیاسی ناکامیاں چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیتی ہے،سوشل میڈیا پر جھوٹے فالوورز بنارکھے ہیں،مقبولیت کا ڈرامہ کرکے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے،مقبولیت کا پردہ چاک ہو چکا۔
وزیر مملکت نے کہا پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے و جھوٹ پر مبنی ، عوام جانتے ہیں حقیقت کیا ہے، سوشل میڈیا پر کوئی حقیقی فالوورز نہیں ،بھارتی پروپیگنڈا اکاونٹس پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس کی پیروی کرتے ہیں، حقیقت عوام کے سامنے آشکار ہو چکی،جھوٹ پر مبنی چیزوں کو پھیلا کرعوام کی ذہن سازی کی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاونٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں،عقیل ملک



















