”اہلاً و سہلاً مرحبا“،اماراتی صدر کی آمد پر خصوصی استقبالی نغمہ
اسلام آباد :(بیورورپورٹ) ”اہلاً و سہلاً مرحبا“،اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد پرحکومت کی جانب سے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کیا گیا۔
نغمے میں متحدہ عرب امارات کے صدر کی پاکستان آمد، شاندار استقبال ،وزیراعظم شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ ، گلے ملنے کے مناظر شامل ہیں،خصوصی نغمے میں بچوں کی جانب سے شیخ محمد بن زاید النہیان کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی دکھائے گئے،نغمہ متحدہ عرب امارات ،پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی ،عوامی سطح پر محبت و احترام کی عکاسی کرتا ہے۔
استقبالی نغمے کے بول ”اہلاً و سہلاًمرحبا“ پر مشتمل ہیں جو مہمان خصوصی کےلئے پاکستانی عوام کے جذبات ، خیرسگالی کے اظہار کی علامت ہیں،نغمے کے ذریعے پاکستان ، متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات، باہمی احترام و تعاون کے مضبوط رشتے کو اجاگر کیا گیا ۔



















