لاہور (مشرق نیوز) جنوری کے پہلے ہفتے میں شیڈول دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 7، 9 اور 11 جنوری کو دمبولا میں ٹی ٹوئنٹی میچز طے ہیں جس کیلئے سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کےا نتخاب پر مشاورت شروع کر رکھی ہے۔
فنٹس مسائل سے نجات پانے کے بعد بگ بیش لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کو سری لنکا کےخلاف سیریز میں موقع ملے گا۔ شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، حارث روف، محمد رضوان اور حسن علی کو بگ بیش لیگ کے مکمل میچز کیلئے این او سی دیا گیا ہے، ان کی جگہ اس دورے میں عبدالصمد اور معاذ صداقت سمیت دوسرے نوجوان پرفارمرز کے ناموں پر غور ہو رہا ہے۔
پی سی بی کو 6 جنوری سے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بھی ابتدائی ناموں کی فہرست بھجوانی ہے جس میں یکم فروری تک تبدیلی کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ بھارت اور سری لنکا نے ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔
دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان جلد متوقع، اہم کھلاڑی کی واپسی یقینی



















