ایپسٹن جنسی سکینڈل میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی تصاویر بھی وائرل

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)کم عمر لڑکیوں کے ایپسٹن جنسی سکینڈل میں بل کلنٹن کی تصاویر بھی وائرل ہو گئیں۔

بل کلنٹن کی جیفری ایپسٹن کے نجی طیارے میں موجودگی اور چند نجی لمحات کی تصاویر شامل ہیں تاہم تصاویر میں موجود خواتین کے چہرے چھپا دئیے گئے چند دیگر تصاویر میں بل کلنٹن کو ایپسٹن و معروف گلوکار مک جیگر کےساتھ عشائیے پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے مطالبہ کیا کسی خاص شخص کو تحفظ دینے کی بجائے ایپسٹن فائلز کے باقی ماندہ تمام ریکارڈ فوری جاری کی جائیں،جاری کردہ دستاویزات سے تاثر ملتا کسی خاص شخص کو تحفظ دیا جا رہا ہے،بل کلنٹن کے ترجمان اینجل اورینا نے کہاایپسٹن فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ کے تحت قانونی ذمہ داری ہے مکمل و غیر سنسر شدہ ریکارڈ عوام کے سامنے لایاجائے اب تک کی دستاویزات سے شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔