کرشنگ کے مہینے میں بھی بیرون ملک سے چینی کی درآمد


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کرشنگ کے مہینے میں بھی حکومت نے مزید 76ہزار 752 میٹرک ٹن چینی درآمد کر لی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے 5 ماہ میں مجموعی طور پر 3لاکھ8ہزار142ٹن ، نومبر میں 12ارب6کروڑ 60 لاکھ روپے کی76 ہزار 752 ٹن چینی درآمدکی گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی درآمد پرٹیکسز سے استثنیٰ بھی دیا گیا۔