حکومت نے اپوزیشن کے بغیر ہی قائمہ کمیٹیاں چلانے کی ٹھان لی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پلان بی پر عملدرآمد شروع،حکومت نے اپوزیشن کے بغیر ہی قائمہ کمیٹیاں چلانے کی ٹھان لی،طے کرلیا گیا حکومت و سپیکرقومی اسمبلی اب اپوزیشن کی منت سماجت نہیں کریں گے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق جہاں اپوزیشن چیئرمین موجود نہیں ہوں گے وہاں کمیٹیوں کی صدارت عارضی سربراہ کریں گے،متبادل اراکین کو بھی قائمہ کمیٹیوں میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ قانون سازی و نگرانی کا عمل متاثر نہ ہو،قائمہ کمیٹیوں اراکین میں سے قائم مقام چیئرمین تعینات کیے جائیں گے۔