پرندہ ٹکرانے پرنجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور:(وقائع نگار خصوصی)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ذرائع کے مطابق دبئی سے لاہور آنے والی پرواز سے لینڈنگ کے وقت پرندہ ٹکرایا ، طیارے کے بائیں انجن کو نقصان پہنچا،ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز ایف زیڈ 359 دبئی سے لاہور پہنچی ،150 مسافر سوار تھے۔