نیب ،نائیجیریا کے انسداد کرپشن ادارے میں اہم معاہدہ


دوحہ: (مشرق نیوز) نیب اور نائیجیریا کے انسداد کرپشن ادارے میںاہم معاہدہ طے پا گیا۔

قطر میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور ای ایف سی سی نائیجیریا کے ایگزیکٹو چیئرمین مسٹر اولانی پیکون اولوکوئیوڈ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے،دونوں ممالک نے کرپشن و مالیاتی جرائم کےخلاف ملکر لڑنے کا عزم کیا۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا عالمی سطح پر احتساب ،شفافیت کو یقینی بنانا ترجیح،معاہدے کا مقصد تحقیقاتی و قانونی کارروائی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ،سرحد پار کرپشن کے خاتمے کےلئے بین الاقوامی تعاون میں اہم پیشرفت ہے ، انصاف کی فراہمی اب سرحدوں کی قید سے آزاد ہوگی۔