نئی دہلی:(مشرق نیوز)معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست مودی حکومت کےلئے ڈراونا خواب،بھارتی سیاسی رہنماو¿ں نے بھی عبرتناک شکست تسلیم کرلی۔
سابق وزیراعلیٰ و کانگریس رہنما پرتھوی راج چوہان نے اعتراف کیابھارت آپریشن سندور کے پہلے دن ہی جنگ ہار گیا تھا،مکمل پسپائی کا سامنا کرنا پڑا،7 مئی کو ہونے والی فضائی جھڑپ میں صرف آدھے گھنٹے کے اندر پاکستان نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹائی۔
پرتھوی راج چوہان کے مطابق بھارتی طیاروں کے گرائے جانے کے بعد پوری ایئر فورس کو گراونڈ کر دیا گیا ،خوف کا یہ عالم تھا بھٹنڈہ سمیت کسی بھی بیس سے بھارتی طیاروں نے اڑان بھرنے کی ہمت نہیں کی۔
پاکستان کےساتھ جنگ،بھارتی سیاسی رہنماوں نے بھی عبرتناک شکست تسلیم کرلی

















