قائمہ کمیٹی نے این سی سی آئی اے کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے گئے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں فحاشی و بے حیائی کی روک تھام کے ڈیجیٹل میڈیا بل 2025 کا ایجنڈا زیر بحث آیا،رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمان نے بل پیش کیا۔
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے بریفنگ دی پہلے سے اتھارٹی و قانون موجود ،مزید مضبوط کر لیتے ہیں، تاثر غلط ہے اگر عالمی سوشل میڈیاکمپنیز کے دفتر نہیں تو ریگولیشنز پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔
چیئرمین کمیٹی نے کہا این سی سی آئی اے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، این سی سی آئی درست طریقے سے قوانین پر عملدرآمد کرے، کمیٹی ممبر علی قاسم گیلانی نے کہا این سی سی آئی کیخلاف یوٹیوبر سعد الرحمن کی ویڈیو سب نے دیکھی۔
بعد ازاں رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمان نے فحاشی ،بے حیائی کی روک تھام کا ڈیجیٹل میڈیا بل 2025 واپس لے لیا۔



















