پاک بحریہ کا فضاءتک مار کرنے والے فائر پاور کا کامیاب مظاہرہ


کراچی:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں FM-90(N) ER سطح سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کی کامیاب لائیو ویپن فائرنگ کے ذریعے اپنی آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیت کی توثیق کردی۔

فائر پاور مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے جہاز نے انتہائی مینوریبل فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت ایک بار پھر اجاگر ہوئی۔۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹ پر لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ میں شریک افسروں،جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا پاک بحریہ ہر صورت ملکی سمندری دفاع کو یقینی بنانے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کےلئے تیار ہے۔