قریشی ہسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ جیل منتقل ،گنڈاپور کے وارنٹ


لاہور،اسلام آباد: (کرائم رپورٹر،بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج،دوبارہ ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔

وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی پتے کی سرجری کےلئے پی کے ایل آئی میں زیر علاج تھے،طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر کے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ،ٹیسٹوں کی رپورٹ15روز بعد آئے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ کے 2کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے،عدالت نے حکم نامے میں قرار دیاعلی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔