میئر نیویارک ظہران ممدانی”آسیب زدہ“ گریسی مینشن منتقل
نیویارک:(بیورورپورٹ)میئر نیویارک ظہران ممدانی نے گریسی مینشن منتقل ہونے کا اعلان کردیا۔
گریسی مینشن 1799 سے قائم ، دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نیویارک کے کئی میئرز کی رہائش گاہ کے طور پر زیر استعمال رہا، پیلے و ہرے رنگ کے امتزاج سے تیار گریسی مینشن کے ایکسٹیرئیر پر موجود سفیدریلنگ ، نیچے خوبصورت پھولوں اور گھاس سے آراستہ زمین خوبصورتی کو چار چاند لگادیتے ہیں۔
ظہران ممدانی نے کہا گریسی مینشن منتقل ہونے کا فیصلہ میری ،اہل خانہ کی حفاظت اور تمام تر توجہ ایجنڈے کو نافذ کرنے کیلئے ہے،نیویارک شہر کا بہترین حصہ دینے کیلئے آسٹوریا کا شکریہ اگرچہ میں اب آسٹوریا میں نہیں رہ سکتا لیکن آسٹوریا ہمیشہ مجھ میں اور میری ذمہ داریوں میں شامل رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق گریسی مینشن 5 بیڈ روم پر مشتمل ہے ،میئر ،خاندان کی حفاظت کےلئے مامور سکیورٹی کو بڑھادیا گیا ،ادھر بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کچھ رہائشیوں نے گریسی مینشن میں مافوق الفطرت مخلوقات کی موجودگی کا دعویٰ کردیا،سابق میئر بل ڈی بلاسیو کی اہلیہ نے کہادروازے خود سے کھلتے اور بند ہو جاتے ،فرش پر پراسرار آوازیں محسوس ہوتی ہیں،حال ہی میں میئر کی کرسی سے سبکدوش ہونے والے ایرک ایڈمز نے بھی 2022 میں گریسی مینشن میں بھوت کی موجودگی کا دعویٰ کیا۔


















