بھرپور سفارتکاری،پاکستان نے امریکہ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی،فارن پالیسی

واشنگٹن:(خواجہ فاروق)پاکستان نے بھرپور سفارتکاری سے امریکہ میں اپنی پوزیشن غیرمعمولی طور پر مضبوط کرلی،فارن پالیسی نے رپورٹ جاری کردی۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ دور میں پاکستان نے غیر معمولی سفارت کاری دکھا کر واشنگٹن میں سب سے مضبوط مقام حاصل کیا، صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کےساتھ تاریخی سطح کی قربت قائم کردی،پاکستان نے کابل حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں فیصلہ کن کردار ادا کر کے صدر ٹرمپ کا مکمل اعتماد جیتا ،اسلام آباد کی ذہانت بھری سفارتکاری نے پاک امریکہ تعلقات کو نئی بلندی دی۔

فارن پالیسی کے مطابق ریکوڈک کی بحالی نے دنیا کو دکھایا پاکستان مغربی سرمایہ کاری کےلئے قابل اعتماد شراکت دار ہے، پاکستان نے کرپٹو فریم ورک میں شفاف و جدید ماڈل پیش کر کے ٹرمپ انتظامیہ کےساتھ تعاون نئی رفتار سے آگے بڑھایا،ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارتکاری کو سراہتے ہوئے جنگ بندی کا کریڈٹ کھلے عام قبول کیا جبکہ امریکہ کا رویہ بھارت کےساتھ سرد ، پاکستان کے ساتھ گرم ہوا جس نے اسلام آباد کی سفارتی کامیابی کو نمایاں کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکہ کو واضح پیغام دیا تعلقات میرٹ پر ہوں گے، کسی تیسرے ملک کے تناظر میں نہیں، خطے میں امن و استحکام کےلئے صدر ٹرمپ نے پاکستان کو اپنی مشرق وسطیٰ حکمت عملی کا لازمی ستون قرار دیا،مستقبل میں پاکستان کا کردار کرٹیکل منرلز، خطے کے امن و عالمی توانائی استحکام کا مرکزی عنصر بننے جارہا ہے، امریکہ کا پاکستان پر تنقیدی لہجہ کم ،اعتماد بڑھنااسلام آباد کی کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے۔

فارن پالیسی کے مطابق ٹرمپ حکومت پاکستان کےساتھ کرپٹو، توانائی، انسداد دہشتگردی ،منرلز میں تعاون تیزی سے بڑھا رہی ہے، پاکستان نے قیادت، ویژن ، سفارتی حکمت کے امتزاج سے واشنگٹن میں اپنی پوزیشن غیر معمولی طور پر مضبوط بنائی۔